انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ ایک بار پھر اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے کیونکہ انہوں نے جمعہ کو ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران گھر پر کسی بھی انگلش پیسر کا ریکارڈ کیا گیا تیز ترین ٹیسٹ اوور پھینکا۔ 34 سالہ مارک ووڈ کا شمار دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔
میچ میں اپنا پہلا اوور کرتے ہوئے دائیں بازو کے کھلاڑی نے ویسٹ انڈیز کے اوپنر میکائل لوئس کو 93.9 میل فی گھنٹہ (151.1 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی تیز گیند پھینکی۔ ونڈیز کے اوپنر کو سنبھلنے کا کوئی وقت نہیں ملا کیونکہ وہ ایک بار پھر 96.1 میل فی گھنٹہ (154.65 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے آنے والی بال کھیلنے میں ناکام رہے۔
مارک ووڈ کی بقیہ گیندیں 95.2 میل فی گھنٹہ (152.88 کلومیٹر فی گھنٹہ) ، 92.2 میل فی گھنٹہ (148.06 کلومیٹر فی گھنٹہ)، 96.5 میل فی گھنٹہ (155.30 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور 95.2 میل فی گھنٹہ (153.20) کی رفتار سے تھیں۔
34 سالہ پیسر نے دوسرے اوور میں 95 میل فی گھنٹہ (152 کلومیٹر فی گھنٹہ)، 93 میل فی گھنٹہ (149.66 کلومیٹر فی گھنٹہ)، 95 میل فی گھنٹہ (152 کلومیٹر فی گھنٹہ)، 96 میل فی گھنٹہ (154.49)، 97.1 میل فی گھنٹہ (156.26 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور 94 میل فی گھنٹہ (157.2 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے گیندیں پھینکیں۔