مالک مکان کرائے دار خاتون کے ہاتھوں ہنی ٹریپ کا شکار

اوکاڑہ میں مالک مکان کرائے دار خاتون کے ہاتھوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں مالک مکان کرائے دار خاتون کے ہاتھوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کرائے دار خاتون معافیہ بی بی نے مالک مکان کو کرایہ وصولی کے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور پولیس وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کرکے بلا لیا جس کے بعد ملزمان نے مالک مکان عبدالغفار پر تشدد کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بنائی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 5لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا اور 2لاکھ روپے وصول کرکے چھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق 2ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Leave a Comment