محسن عباس حیدر کے والد وفات پا گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے، جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پر خود شیئر کی۔

اداکار محسن عباس حیدر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میرے ابو کا انتقال ہو گیا ہے۔

یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے کمنٹ سیکشن میں گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کئی لوگوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور محسن عباس حیدر سمیت ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر اپنے انٹرویوز میں اکثر اپنے والدین سے محبت اور ان کی اہمیت کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کی دعاؤں اور حمایت کو دیتے تھے۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر اس سے قبل اپنی بیٹی اور والدہ کے انتقال کا صدمہ بھی جھیل چکے ہیں۔ ان کے مداح اور قریبی لوگ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کیلئے دعاگو ہیں۔

محسن عباس حیدر کے والد کے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے، اس افسوسناک خبر کے بعد ہر کوئی ان کے غم میں شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور محسن عباس حیدر کو صبر جمیل عطا کرے

Leave a Comment