پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ٹی 20 کرئیر میں 350 وکٹیں مکمل کر لیں، 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی فاسٹ بولر نے آج کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ یہ اعزاز اپنے نام کیا،انہوں نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے کھیلتے ہوئے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی 350 وکٹیں مکمل کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔