وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نا صرف اپنی سیاسی بصیرت بلکہ اپنے منفرد فیشن سینس کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ مخالفین بھی ان کی خوبصورتی اور خوش لباسی کا اعتراف کرتے ہیں۔
14 اگست کے موقع پر مریم نواز نے مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے لیے ایک خصوصی لباس کا انتخاب کیا۔
انہوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے سفید رنگ کے لباس کو ترجیح دی، جس پر سبز رنگ کی خوبصورت بارڈر اور پاکستانی پرچم کا پرنٹ نمایاں تھا۔
یہ خوبصورت لباس معروف برانڈ “پرنیان بائے عائشہ” کا ڈیزائن تھا۔ برانڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مریم نواز کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں اس مخصوص لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
برانڈ کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق، اس لباس کی قیمت 34,999 پاکستانی روپے ہے۔
مریم نواز کے اس انتخاب نے جشن آزادی کی تقریبات میں ایک منفرد انداز پیش کیا۔
اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ کی کابینہ کی خواتین وزرا نے بھی جشن آزادی کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگوں کے امتزاج کا انتخاب کیا۔
وزراء عظمیٰ بخاری اور مریم اورنگزیب نے سبز رنگ کے لباس زیب تن کیے تھے، جس نے قومی رنگوں کو ایک خوبصورت انداز میں پیش کیا