مسلم لیگ (ن) نے بڑی وکٹ اڑا دی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
زاہد خان نے بتایا کہ کل ان کے حلقے دیر میں ان کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا، جس میں وہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں کیا جائے گا،جو کہ مسلم لیگ (ن) کیلئے اہم حمایت ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے میں ان کے خاندان اور قریبی ساتھیوں کی مشاورت شامل ہے،میرے ساتھ کئی ورکرز بھی مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنیں گے، جو پارٹی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ زاہد خان نے کافی عرصے سے اے این پی کی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی، جس سے ان کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔

Leave a Comment