معروف اداکار نے خود کشی کرلی

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائی رم نے خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے۔ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خود کشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا۔

کورین پولیس نے اداکار سونگ جائی رم کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کے ڈرامہ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور سونگ جائی رم چند ایک شو بشمول 2012 کے ڈرامہ ’دی مون ایمبریسنگ دی سن‘ میں بھی کام کیا تھا۔

انھوں نے کے ڈرامہ میں کم سو ہائیون کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔ ان کی آخری رسومات 14 نومبر کو ادا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ سونگ جائی رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Leave a Comment