معروف امریکی ریپر لائیو کانسرٹ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے چل بسا

معروف امریکی گلوکار اور ریپر ”فیٹ مین اسکوپ“ جمعہ کی رات ایک کانسرٹ میں پرفارمنس کے دوران اچانک گرگئے اور وہیں پر چل بسے۔

ترپن سالہ ریپر فیٹ مین اسکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین سوئم ہے۔فیٹ مین اسکوپ ہیمڈن کنیکٹیکٹ میں ”گرین اینڈ گولڈ پارٹی“ میں پرفارم کر رہے تھے کہ انہیں ایک میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا فوٹیج میں شرٹ لیس اسکوپ کو ٹاؤن سینٹر پارک میں ہجوم کو متحرک کرنے کے دوران گرتے اور لوگوں کی نظروں سے غائب ہوتے دکھایا گیا ہے۔فوٹیج میں، لوگوں کو ڈی جے سیٹ کی سکرین کے پیچھے فیٹ مین اسکوپ کے سینے پر دباؤ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ جاری
فری مین کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل، جو پیور کولڈ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے ہفتے کے اوائل میں فیس بک اور انسٹاگرام پر فیٹ مین اسکوپ کی موت کا اعلان کیا۔

مائیکل نے لکھا، “بھاری دل کے ساتھ میں آئزک فری مین سوئم کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، جو پیشہ ورانہ طور پر فیٹ مین اسکوپ کے نام سے مشہور ہیں’۔

Leave a Comment