معروف بھارتی کمنٹریٹر نوجوت سنگھ سدھو ایک دن کمنٹری کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ جانیے

معروف بھارتی سابق کھلاڑی اور کامنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک ایک بار پھر کمنٹری کے میدان میں قدم رکھنے کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی کمنٹری کے معاوضے سے متعلق بھی انکشاف کر دیا ہے۔

اپنے کمنٹری معاوضے سے متعلق  سدھو نے انکشاف کیا ہےکہ ایک وقت تھا جب مجھے پورے ٹورنامنٹ کے 60 سے 70 لاکھ روپے ملتے تھے۔تاہم اب آئی پی ایل کے 1 دن کی کمنٹری کے 25 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اطمینان اس بات کا نہیں ہے کہ پیسے کم تھے یا زیادہ، بلکہ اس بات کا ہے کہ وقت تبدیل ہو جاتا ہے، اور وہ خوبصورت وقت تھا۔

 

Leave a Comment