ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گے۔ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے مردان، ملاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر، چارسدہ بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان میں بھی زلزلہ آیا جبکہ مانسہرہ میں لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندو کش ریجن تھا، زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

Leave a Comment