موبائل،انٹرنیٹ اور کالنگ کارڈ پر کتنا ٹیکس عائد؟

 نیا بجٹ آج سے لاگو،نئے مالی سال میں موبائل، انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ اس حوالے سےتفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی خاطر ان کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا گیا ،اس کے علاوہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس لگے گا۔

بجٹ میں نان فائلرزکی سمزبلاک نہ کرنےوالی ٹیلی کام کمپنیوں کوپانچ سےدس کروڑروپےجرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔علاوہ ازیں نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کی آمدن پر دس فیصد اضافی سرچارج لگایا گیا ہے۔
نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقےپرٹیکسوں کی شرح انتالیس فیصدکردی گئی ہے جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز کوچوالیس فیصد اور کاروباری طبقےکوپچاس فیصدتک انکم ٹیکس ادا کرناپڑے گا۔
نئے بجٹ کے آج سے لاگو ہونے کے بعد شیرخواربچوں کے ڈبہ بند دودھ ہی نہیں بلکہ دودھ کےعام پیکٹ پربھی اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی دینا پڑے گا ساتھ ہی موبائل فون کی خریداری پراٹھارہ سے پچیس فیصد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔۔
بلڈرزاورڈیولپرزکو تعمیرات، رہائشی اورکمرشل پراپرٹی کی فروخت پردس سے پندرہ فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ دوسرے ممالک کے رہائشی پاکستانیوں کومختلف ٹرانزیکشنزپرٹیکس دینا ہوگا۔

Leave a Comment