پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ملک میں موبائل فون مینوفیکچر کرنے والی تمام موبائل فون کمپنیوں کے تمام ماڈلز پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی میں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کہ عہدیدران کے ساتھ نئے ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے
جس میں پی ٹی اے نے موبائل فون بنانے والی تمام کمپنیوں کو بتایا ہے کہ ٹائپ اپروول اور سی او سی لیٹر کی مد میں پی ٹی اے 120 روپے پاکستان میں بننے والے تمام موبائل فونوں پر لگائے گی
جس کا مقصد پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے اس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کو اگاہ بھی کر دیا گیا ہے 120 روپے فی فون لگانے سے پاکستان ٹیلی کم اتھارٹی کے ماہانہ ریونیو میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگا اس حوالے سے موبائل فون بنانے والی ایسوسی ایشنز کے سینیئر عہدے داروں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد موبائل فون بنائے جا رہے ہیں جس پر 120 روپے پی ٹی اے کی طرف سے لگانا عوام پر ظلم ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے ٹائپ اپروول کی مد میں ایک نیا ٹیکس کا جو اضافہ کر رہی ہے کمپنیوں کو بتا رہے ہیں کہ اپ یہ پیسے عوام سے موبائل فون کی قیمت بڑھا کر لیں موبائل فون کمپنیوں کی اسوسییشن کے عہدے دران نے مزید بتایا ہے کہ ہم یہ نیا ٹیکس نہیں لگنے دیں گے تاہم پی ٹی اے نے اگر اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے تو ہم لائسنس اور ٹائپ اپروول کی مد میں کچھ پیسے دیکھ سکتے ہیں