موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق یہ اقدام آئی ٹی کی ترویج کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ فری لانسرز اب اپنے موبائل نمبر کو رجسٹر کر کے وی پی این رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔ اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا تھا۔

 

 

Leave a Comment