موسم کی خرابی ،پی آئی اے پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، متعدد مسافر زخمی

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے پرواز تندوتیز ہواؤں کے حصار میں آگئی،پائلٹ نے دلیری سے کام لیتے ہوئے خراب موسم میں پھنسے طیارے کو کافی تگ ودو کے بعد رن وے پرلینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ کے دوران ناموافق موسمی حالات سے دوچار ہوئی۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل مختلف سمتوں کی تیز ہواؤں کے جھکڑ طیارہ ہچکولے کھانے لگا، عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔

بعض افراد طیارے کے فرش پر گرنے کے بعد کافی دیر تک لڑھکتے رہے،اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔کپتان کی طیارے کو متوازن کرنے کے ساری کوششیں کافی دیر تک بے سود رہیں، غیرمعمولی موسم کی زد میں آنے والے طیارے کو کیپٹن مقبول آپریٹ کر رہے تھے۔

لینڈنگ کے وقت موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسلام آباد ائر پورٹ پر اترا گیا، پی آئی اے کی پی کے 308 نے کراچی سے اسلام آبادکیلئے شام 4 بجے اڑان بھری،اسی طیارے نے پی کے 309 کے مسافروں کو کراچی پہنچایا۔ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کردی تاہم عملے اور مسافروں نشستوں سےگرنے اور مبینہ زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔

Leave a Comment