پروفیسر مفتی محمد آصف کی نماز جنازہ جھنگڑا میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں علما سمیت ہزارہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ممتاز روحانی شخصیت مفتی محمود الحسن مسعودی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر ان کے فرزند حافظ محمد عبداﷲ کی دستاربندی کی گئی۔
نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، ایوان تجارت کے نمائندوں، وکلاء، ڈاکٹرز، خورشید اعظم خان، بابو جاوید اقبال، نبیل عباسی، ملک فرخ بشیر، سابق امیدوار تحصیل چئیرمین حویلیاں ملک طلحہ آصف، مرکزی جامع مسجد حویلیاں کے خطیب مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی، مولانا ابرار خان نے شرکت کی۔
مولانا ذاہد صدیقی ہارون خان معاویہ، مفتی طفیل معاویہ ، مولانا شعیب خان، مولانا عبدالباقی، مولانا جاوید فاروقی مولانا مسعود الرحمن خطیب حویلیاں گاؤں، قاری حاکم دین، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالواجد، مولانا منظور احمد، مولانا شیر محمد خان، مفتی ابرار، حافظ محمد سعید، ملک یاسر ،اہلسنت والجماعت، سیرت کمیٹی، عالمی تحفظ ختم نبوت، خاکسار تحریک، مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے قائدین نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔