میجر بن کر پراپرٹی کے کاروبار کا جھانسہ دیکر شہری سے 80لاکھ روپے ہتھیا لئے

میجر بن کر پراپرٹی کے کاروبار کا جھانسہ دیکر شہری سے 80لاکھ روپے ہتھیا لئے’ منافع دیا نہ پراپرٹی خرید کر دی، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔تفصیل کے مطابق 74 رب کے رہائشی رمضان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل گائوں کا رہائشی نوجوان محمد خالد میرے پاس آیا اور کہا کہ وہ پاک آرمی میں میجر ہے اور اسکی ڈیوٹی ڈی ایچ اے ملتان میں لگی ہوئی ہے جہاں پر پراپرٹی کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہوں،

آپ بھی رقم انویسٹمنٹ کریں تو پراپرٹی سے اچھا خاصا منافع مل جائے گا، اسکی باتوں میں آکر گواہان کی موجودگی میں 80لاکھ روپے کی رقم دے دی۔بعدازاں پراپرٹی خریدنے کے بارے میں دریافت کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا، جس پر ملزم خالد کے بھائیوں کو آگاہ کیا تو ملزم نے رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ اکائونٹ میں کیش نہ ہونے پر بوگس نکلے۔

Leave a Comment