امتحانی نظام میں تبدیلی، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں پاسنگ مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دئیے۔
گریس مارکس میں اضافہ پاسنگ مارکس بڑھانے پرکیا گیا ہے جبکہ 3 مضامین میں فیل ہونے پر گریس مارکس کسی بھی مضمون میں نہیں دیئے جائینگے۔ کمیٹی نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو آگاہ کر دیا۔ اس سے قبل پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کیے گئے تھے۔
آئی بی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ 35 نمبر والے امیدوار کو 5 نمبر گریس مارکس دیکر پاس کیا جائے گا۔ پیپر چیکرز کو نئی تبدیلی سے آگاہ کیا جائے۔ بورڈز کی جانب سے گریس مارکس 7 کرنے کی تجویز دی گئی تھی جو زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دئیے جاسکتے ہیں