نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری،بڑی تبدیلیاں

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا رنگارنگ اور دلچسپ میلہ اختتام پذیر ہوتے ہی آئی سی سی کی جانب سے نئی رینکنگ جاری ،حیران کن طور پر نئے نام پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جاری کی جانے والی رینکنگ میں ٹی ٹوینٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں توکوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں البتہ تاہم ویسٹ انڈیز کے برانڈن کنگ اور جانسن چارلس ایک ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام بھی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی کاشکار ہوئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں سب سے آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ پہلی ، بھار ت کے سوریا کمار یادیو دوسری، فل سالٹ تیسری، بابراعظم چوتھی ، محمد رضوان پانچویں ، انگلینڈ کے جوز بٹلر چھٹی، بھارت کے یشوی جیسوال ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

باولنگ کے شعبے میںکی بات کریں تو ورلڈکپ میں شاندار گیند بازی کرنے والے جنوبی افریقہ کے اینرچ نورٹے 7 درجے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پہلی پوزیشن انگلینڈ کے عادل رشید کے پاس ہے، تیسرے نمبر پر سری لنکا کے ہرسانگا موجود ہیں ۔

افغانستان کے راشد خان دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں، ویسٹ انڈیز کے اکیل حسین ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے اکشر پٹیل ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں ، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا در درجے تنزلی کے بعد آٹھویں ، بھارت کے کلدیپ یادیو تین درجے ترقی کے بعد نویں اور افغانستان کے فضل الحق فاروقی تین درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

آل راونڈرز کی فہرست میں حیران کن طور پر بڑی تبدیلی یہ دیکھنے میں آئی کہ بھارت کےہیرو ہاردیک پانڈیا جنہوں نے فائنل میں آخری اوور کرواکر ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنوایا انہوں نے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی اور دو درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں ۔

ان کے بعدسری لنکا کے ہرسانگا بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ، آسٹریلیا کے مارکس سٹونس، زمبابوے کے سکندر رضا اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

افغانستان کے محمد نبی کی 4 درجے تنزلی کےبعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں ، نیپال کے دپیندر سنگھ ساتویں ، انگلینڈ کے لیام لیونگ سٹون ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں اور انگلینڈ کے معین علی ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

Leave a Comment