مناہل ملک،امشاء رحمان اور پشتو کی معروف ٹک ٹاکر گل چاہت کے بعد اب مشہور سندھی ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکرز مناہل ملک،امشاء رحمان،گل چاہت اور مسکان چانڈیو کی کچھ ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک میں ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز پر مختلف سوالات اٹھا رہے ہیں۔
چاہت گل،مناہل ملک اور امشاء رحمان کے بعد معروف ماڈل اور اینکر متھیرا محمد کی مبینہ نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے بھی دعوے کیے گئےتھے۔
اب 2 دن سے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مشہور سندھی ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی مبینہ نازیبا ویڈیوز کے وائرل ہونے کی خبریں زیر بحث ہیں۔البتہ، ان کی کچھ نازیبا تصاویر مختلف ایکس اکاؤنٹس سے شیئر کی جا رہی ہیں۔