انگلینڈ کیخلاف آخری 2 ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے مہمان بیٹرز کو اپنی انگلیوں پر نچانے کے ساتھ ثقلین مشتاق کا 25 سالہ ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ 38 سالہ نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری2 مقابلوں میں محض 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں اور ایک ٹیسٹ سیریز میں کم از کم 2 میچز کھیلنے والے کسی بھی پاکستانی بائولر کی جانب سے زیادہ وکٹوں کا ثقلین مشتاق کا 25 سالہ ریکارڈ برابر کردیا۔
47 سالہ ثقلین مشتاق نے 1999ء میں بھارت کیخلاف ان کے ہوم گرائونڈ پر 2 میچز میں 20.15 کی اوسط سے 20 شکار کیے تھے۔ نعمان علی کے ساتھ 31 سالہ آف سپنر ساجد علی نے بھی اس سیریز میں ان کا خوب ساتھ نبھایا اور 21.10 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کرکے اس لسٹ میں دوسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ سابق کپتان شاہین آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف 2021ء میں ان کے ہوم گرائونڈ پر 11.27 کی اوسط سے 18 وکٹیں اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد 1996ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز 15.67 کی اوسط سے 18 وکٹیں اور 1995ء میں آسٹریلیا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 21.33 کی اوسط سے 18 وکٹیں لیکر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں
نعمان علی نے ثقلین مشتاق کا 25 سالہ ریکارڈ برابر کردیا