کھیلوں کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔ پاکستان نے ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 0-3 سے شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کو قابو میں رکھا۔
پاکستان نے میچ 20-25، 27-29، اور 15-25 پوائنٹس سے جیتا۔ بھارتی کھلاڑی پاکستان کے جارحانہ کھیل کو روکنے میں ناکام رہے۔
یہ پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دی تھی۔ ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ بحرین میں کھیلی جا رہی ہے، جہاں پاکستان نے اپنی مضبوط کارکردگی سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
یہ فتح پاکستان کے والی بال کے مستقبل کے لیے ایک امید افزا قدم ہے اور اس سے پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔