ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر ثناء جاوید کی تعریفیں

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹس
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹس
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء انگلینڈ میں جاری ہے جہاں پاکستان چیمپئنز، لیجنڈ سابق کھلاڑی یونس خان کی کپتانی میں میچز کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 54 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

شعیب ملک کی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید جن کی نظر اپنے شوہر کی ہر جیت پر ہوتی ہے، انہوں نے اس بار بھی شعیب ملک کو ’ہیرو‘ قرار دینے سے گریز نہ کیا۔

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شعیب ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ کیا اور کمنٹ میں اُن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ’ہیرو‘ لکھا۔

Leave a Comment