وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی انتقال کرگئے

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی سجاد حسین پیرزادہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی سجاد حسین پیرزادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور ریاض حسین پیرزادہ اور ان کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے

Leave a Comment