وقار یونس نے بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز پی سی بی چیئرمین کے عہدے پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ معاملات وقار یونس کو سونپے ہیں۔وقار یونس کی پہلی اسائنمنٹ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنا ہیں، وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کے ساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہو گا جبکہ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کا اعلان اور کیمپ کا فیصلہ ہو گا، مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا۔