سانگھڑ میں ظالم وڈیرے کے ہاتھوں ٹانگ کٹوانے والی معصوم کیمی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی،کیمی دوبارہ سے پیروں پہ کھڑی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کیمی ابھی تک اینیمل شیلٹر کی زیرِ نگہداشت ہے اور اس کی مدد کے لیے اسے ایک مصنوعی ٹانگ فراہم کردی گئی ہے ،
سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ کراچی شیلٹر‘نے اس حوالے سے آگے بڑھتے ہوئے بربریت کا شکار اونٹنی کو کیمی‘ کا نام دیکر ریسکیوسروس فراہم کرنے کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔
کیمی‘ کے لیے دی وائر پاکستان نامی ادارے کی جانب سے کی جانب سے مصنوعی ٹانگ لگانے کے اعلان کے چند ہفتوں بعد اب کیمی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے،
اس شاندار اقدام پر شیلٹر ہوم انتظامیہ کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک اور روبوٹکس کے ساتھ تعاون پر مصنوعی اعضا تیار کرنے والی کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی فصل میں داخل ہونے پر 8 ماہ کی بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔
اونٹنی کھیت میں داخل ہوئی تو وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انتہائی بے دردی سے تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔
15 جون کو یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس ظالمانہ حرکت کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا جس پر حکام بالا بھی نوٹس لینے پر مجبور ہوگئے۔
سوشل میڈیا کی پاور کی بدولت حکومتِ سندہ کی جانب سے سخت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔