ویرات اور روہت پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے آئیں گے؟

 بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور روہت شرما 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گے۔

 

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے جے شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں سینئر کھلاڑی (ویرات کوہلی، روہت شرما) باوقار ون ڈے ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے مزید کہا کہ چاہوں گا کہ بھارت تمام ٹائٹل جیتے کیونکہ ہمارے پاس سب سے بڑی بینچ طاقت ہے، موجودہ ٹیم کے صرف تین کھلاڑی زمبابوے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم تین ٹیمیں سٹیڈیم میں اتار سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بھارتی کرکٹ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے کیونکہ وہاں بھی ایسا ہی اسکواڈ کھیلے گا، سینئرز وہاں ہوں گے۔

 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ویرات کوہلی اور شرما دونوں ٹی 20 سے حالیہ ریٹائرمنٹ کے باوجود ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

واضح رہے دونوں کھلاڑیوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی 7 رنز کی سنسنی خیز جیت کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے

Leave a Comment