سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب مصباح الحق سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو 9 جون کے میچ میں گرین شرٹس کیلئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ سب سے بڑی رکاوٹ تو ویرات کوہلی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوہلی پاکستان کے خلاف پہلے کھیل چکے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ دباؤ کا کیسے سامنا کرنا ہے، گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی کوہلی میچ ہاتھوں سے چھین کر لے گئے ہیں، ایسے کھلاڑی ہمیشہ ہی خطرناک ہوتے ہیں۔
مصباح نے اس ورلڈکپ میں جسپریت بمرا کی جانب سے بہترین بولنگ کی بھی توقع ظاہر کردی۔
ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہوں گے : مصباح الحق