ویرات کوہلی کا مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام

دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے اسٹار بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا رمضان المبارک کے ماہ میں دینِ اسلام سے متعلق اشتہار نے دل جیت لیے۔ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے ہیں، یہ وہ عظیم کھلاڑی ہیں جو اگر زبردست اننگز کھیل جائیں تو انڈین ٹیم شیروں کی طرح میچ میں کھیلتے ہوئے گراؤنڈ میں نظر آتی ہےبھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا شلوار قمیص پہنے ایک اشتہار کا ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ مسلمانوں کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔مذکورہ اشتہار دراصل آج سے

تقریباَََ 7 سال پرانا ہے جو انہوں نے اس موضوع پر بنایا تھا کہ بھارت میں تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں۔اس اشتہار میں انہوں نے مسلمانوں، ہندوؤں ، عیسائیوں اور سکھوں کے تہواروں کے بارے میں بات چیت کی تھی ۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی خصوصی طور پر مسلمانوں کیلئے کہتے ہیں کہ رمضان کے بعد عید کی خوشی میں ہم نے خان چاچی کے ہاتھ کی بنی ہوئی سویاں ان کے بیٹے فیروز سے زیادہ کھائی ہیں۔

Leave a Comment