بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ڈیپ فیک ویڈیو کے نشانے پر آگئے، وائرل ویڈیو میں ساتھی کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ساتھی کرکٹر شبمن گل کو تنقید کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔دنیا بھر میں کئی مشہور سیلیبرٹیز، سیاستدان اسپورٹس شخصیات ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوچکے ہیں، وہیں اب ویرات کوہلی کی جعلی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم میں کوہلی اور سابق بھارتی کپتان ٹنڈولکر کے درمیان موازنہ بڑھتا جا رہا ہے، 35 سالہ کرکٹر کے مداح انہیں ‘اب تک کا عظیم کھلاڑی’ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ نے ماسٹر بلاسٹر کو بھارت کا اب تک کا بہترین بیٹر قرار دیا۔
اس بحث میں ایک نئی انٹری ہوئی ہے، وہ 24 سالہ نوجوان بیٹر شبمن گل کی ہے، جس نے اپنے ٹیلنٹ، شاندار تکنیک اور کئی بار کی شاندار پرفارمنس سے کرکٹ فینز اور ماہرین کو متاثر کیا۔لیکن اسی بحث میں بھارتی نوجوان کرکٹر شبمن گل کا بھی ذکر آیا جس نے اپنے ٹیلنٹ، شاندار تکنیک اور کئی بار کی شاندار پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا۔ویرات کوہلی سے بہت سے بھارتی شائقین متاثر ہیں اور وہ اسے بھارت کا اگلا بڑا کھلاڑی قرار دے رہے ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے ہنگامہ برپا کر دیا۔