ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے۔
انہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ پر محیط اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 15921 ٹیسٹ رنز بنائے۔ ان کا یہ ریکارڈ توڑنے کا دعویدار کون ہے؟ اس کا نام رکی پونٹنگ نے بتا دیا ہے۔
رکی پونٹنگ کی پیشن گوئی:
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ جو روٹ عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
بشرطیکہ انگلینڈ کے اس بلے باز کی رنز کی بھوک اور رنز بنانے میں تسلسل اگلے چار سال تک برقرار رہے۔
انگلینڈ کے ان فارم بلے باز جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 12000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔
اب تک وہ 143 ٹیسٹ میں 12027 رنز بنا چکے ہیں۔ ٹنڈولکر کے نام 200 ٹیسٹ میں 15921 رنز ہیں۔ پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میں 13378 رنز بنائے ہیں اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
پونٹنگ نے آئی سی سی کے جائزے میں کہا، روٹ اس ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔ ان کی عمر 33 سال ہے اور وہ صرف 3000 رنز پیچھے ہیں۔
انہون نے کہا کہ دیکھتے ہیں وہ کتنے ٹیسٹ کھیلتے ہیں۔ اگر وہ سال میں 10 سے 14 ٹیسٹ کھیلتےہیں اور ہر سال 800 سے 1000 رنز بناتے ہے تو وہ تین سے چار سال میں وہاں پہنچ سکتے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی رنز کی بھوک برقرار رہتی ہے تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
جوروٹ کی کارکردگی:
جو روٹ کی کارکردگی کی بات کریں تو وہ بہترین فارم میں ہیں۔ وہ اس سال سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال 740 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔
روٹ نے اب تک کھیلے گئے 8 میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 611 رنز بنائے ہیں۔ اس سال ان کا بہترین اسکور 122 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ روٹ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی زبردست بلے بازی کی۔
سنچریاں بنانے کا معاملہ:
جو روٹ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں بھی مسلسل اوپر جا رہے ہیں۔ اس وقت ان کے نام 32 سنچریاں ہیں۔
اگر وہ ایک اور سنچری بناتےہیں تو وہ اسٹیو وا، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ دیںگے، جن کی 32-32 ٹیسٹ سنچریاں ہیں۔
اس کے ساتھ ہی دو سنچریاں بنانے کے ساتھ روٹ سنیل گواسکر، برائن لارا اور مہیلا جے وردھنے کی ٹیسٹ سنچریوں کی برابری کر لیں گے۔
ان عظیم کھلاڑیوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 34-34 سنچریاں اسکور کیں۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے۔ انہوں نے ریڈ بال فارمیٹ میں 51 سنچریاں اسکور کیں