ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آنیوالی 22 سالہ ماریہ کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ماریہ قتل کیس کے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ عدالت منظور کر چکی ہے جبکہ دیگر ملزمان کا ریمانڈ بھی منظور کر لیا گیا۔ پولیس نے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا کو بھی عدالت پیش کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم شہباز کے ڈی این اے سیمپلز فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر احمد رضا کو تبدیل کر کے سب انسپکٹر علی رضا کو نیا تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا۔