ٹیسٹ رینکنگ: رضوان ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست میں شامل ، بابر اعظم کی 6 درجے تنزلی

مانچسٹر میں سری لنکا کیخلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں 56 اور 32 رنز بنا کر انگلینڈ کے ہیری بروک آئی سی سی مینز ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان کے محمد رضوان 171 ناٹ آؤٹ اور 51 کے اسکور کی بدولت پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔ بابر اعظم بنگلہ دیش کیخلاف مذکورہ ٹیسٹ میں 0 اور 22 رنز بنانے کے بعد چھ درجے نیچے گر کر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 

بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد سعود شکیل بھی ایک درجہ ترقی کر کے 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم پاکستان کیخلاف راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میں 191 رنز کی اہم اننگز کے بعد 7 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

دیگر قابل ذکر ترقی پانے والوں میں سری لنکا کے دنیش چندیمل 4 درجے بہتری کیساتھ 23 ویں، کامندو مینڈس آٹھ درجے ترقی کر کے 36 ویں نمبر پر پہنچ گئے، بنگلہ دیش کے لٹن داس 2 درجے ترقی کر کے 27 ویں اور انگلینڈ کے جیمی سمتھ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 22 درجے بہتری کے ساتھ 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

 

باؤلنگ کے محاذ پر انگلینڈ کے کرس ووکس سری لنکا کیخلاف دونوں اننگز میں تین وکٹیں لینے کے بعد چار درجے چڑھ کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اسی میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سری لنکا کی اسیتھا فرنینڈو بھی 10 درجے اوپر چڑھ کر 17 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ پاکستان کے نسیم شاہ، انگلینڈ کے گس اٹکنسن اور میتھیو پوٹس نے بھی باؤلنگ رینکنگ میں نمایاں ترقی کی۔

 

مردوں کی T20I پلیئر رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران جنوبی افریقہ کے خلاف متاثر کن پرفارمنس کے بعد ٹاپ 10 میں داخل ہو گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس 13ویں نمبر پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے اکیل ہوسین تین میچوں میں چار وکٹیں لینے کے بعد باؤلنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے اور گڈاکیش موتی بھی متاثر کن طور پر چڑھ گئے۔ روماریو شیفرڈ ترقی کرتے ہوئے 31ویں پوزیشن پر پہنچ گئے

Leave a Comment