قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ آخر تک ہمت نہ ہاریں، بلا خوف کھیلیں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔اعظم صدیق نے لکھا کہ مدد گار اللّٰہ ہمیشہ سے ہے اور ماں باپ تو نام ہی دُعا کا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔گروپ سٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔