ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیڈا کی فتح کے بعد پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیڈا کی فتح کے بعد پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، امریکا سے اپ سیٹ شکست کھانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے اگلے راونڈ تک رسائی کا راستہ مزید مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ایک اور ٹیسٹ اسٹیٹس رکھنے والی کرکٹ ٹیم کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
گزشتہ روز امریکا کی جانب سے پاکستان کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا گیا، جبکہ جمعہ کے روز کینیڈا نے ٹیسٹ اسٹیٹس رکھنے والی آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ جیت لیا۔ نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا، تاہم آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز ہی بنا سکی، یوں کینیڈا نے یہ میچ 12 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
آئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کی کینیڈا کے ہاتھوں اس شکست کے بعد پاکستان کیلئے مزید خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے اب اپنے تمام میچز جیتنا ہوں گا۔ تاہم اگر پاکستان اپنے ایک بھی میچ میں شکست سے دوچار ہوتی ہے تو اس صورت میں پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے امریکا کی کم از کم 2 شکستیں درکار ہوں گی۔
امریکا کو اپنے اگلے 2 میچز بھارت اور آئرلینڈ کیخلاف کھیلنا ہیں۔ تاہم آئرلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ان فارم امریکا کو اس میچ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر امریکا آئرلینڈ کیخلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور پاکستان 9 جون کے بھارت کیخلاف ٹاکرے میں فتح حاصل نہ کر سکا، تو اس صورت میں پاکستان رواں ورلڈکپ کے پہلے ہی راونڈ میں باہر ہو جائے گا۔

Leave a Comment