کے بیک لاگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے بیک لاگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی مشینیں منگوانے کی ریکویزیشن وزارت داخلہ کو بھیج دی۔
پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ نئی مشینیں رواں سال ماہ ستمبر میں بیرون ملک سے منگوائی جائیں گی جو ایک گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو نئی مشینوں کے لئے بھیجی گئی ریکویزیشن میں 6 ڈیسک ٹاپ اور دو ای پاسپورٹ مشینیں بھی شامل ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کا اجرا تاخیر کا شکار ہیں اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8 لاکھ پاسپورٹس زیر التوا ہیں۔