پاکستانی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم نے خلیل الرحمن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل کردی۔پولیس کے مطابق خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ اور ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین سمیت 12ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے۔دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم حسن شاہ کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق خلیل الرحمن قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں بلکہ غلط ارادے سے خاتون کے گھر گئے۔ خلیل الرحمن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغواء کا واویلا کیا۔ واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی واردات 15جولائی کو ہوئی تھی جبکہ مقدمہ 6دن بعد 21 جولائی کو درج ہوا