پاکستانی ‘ننھے بمراہ’ کی ویڈیو وائرل، وسیم اکرم بھی متاثر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور باؤلر جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین گیندبازوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے اپنی شاندار باؤلنگ کی بدولت بھارت کو کئی اہم میچز میں فتح دلائی ہے۔
ان کی صلاحیتوں کے نا صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی معترف ہیں اور نوجوان کھلاڑی ان کے باؤلنگ کے انداز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہو ئی ہے ، جس نےانڈین باؤولر بمراہ کے باؤلنگ ایکشن کی جیسی باؤولنگ کروا کے سب کو حیرت دہ کردیا ہے۔
 معروف سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے  ننھے بمراہ  کی ویڈیو اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ نوجوان باؤلرانڈین کھلاڑی جسپریت بمراہ کے باؤلنگ ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے”۔
یہ ویڈیو وسیم اکرم کی بھی نظر سے گزری، جنہوں نے ننھے باؤلر کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
وسیم اکرم نے ویڈیو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “واہ جی واہ! اِس کا کنٹرول اور ایکشن دیکھیں، بالکل عظیم باؤلر جسپریت بمراہ کی طرح ہے”۔ انہوں نے مزید لکھا کہ “اِس ویڈیو نے میرا دن بنا دیا ہے، واقعی کرکٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی”۔
یاد رہے کہ رواں برس جسپریت بمراہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں پاکستانی کرکٹر وقار یونس، وسیم اکرم اور ظہیر خان کو ٹیلی ویژن پر دیکھ کر یارکر گیند کرنے کی ترغیب ملی۔

Leave a Comment