پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا

اسی طرح 10 گرام سونا 3086 روپے کا اضافے کے بعد 1 لاکھ 34 ہزار 482 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا اور 36 ڈالراضافے کے بعد 2623 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

گذشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Leave a Comment