پاکستان میں سیمنٹ سستا ہوگیا،جانئے تازہ ترین قیمتیں کیا ہیں؟

کراچی(نیوزڈیسک)گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 2مئی کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں ملک میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ 0.17 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1227 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 2 مئی کو ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.18 فیصدکم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1210 روپے، راولپنڈی 1199، گوجرانوالہ 1250، سیالکوٹ 1240، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1217، ملتان 1216، بہاولپور 1250، پشاور 1200 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔اسی طرح کراچی میں فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

:جانئے کس شہر میں‌سیمنٹ کی فی بوری کتنے میں فروخت کی جارہی ہے

 

Cities Cement Retail Price 
Islamabad Rs1210
Rawalpindi Rs 1199
Gujranwala Rs 1250
Sialkot Rs 1240
Lahore Rs 1280
Faisalabad Rs 1240
Sargodha Rs 1217
Multan Rs 1216
Bahawalpur Rs 1250
Peshawar Rs 1200
Bannu Rs 1170
Karachi Rs 1168
Hyderabad Rs 1180
Sukkur Rs 1300
Larkana Rs 1173
Quetta Rs 1200
Khuzdar Rs 1177

Leave a Comment