پاکستان میں عید الفطر کس ممکنہ تاریخ کو ہوگی ؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے  سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق  پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔

Leave a Comment