نماز جنازہ میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو سپردخاک کردیا گیا۔
یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا، ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔
صدر آصف علی زردای اور وزیراعظم شہباز شریف نے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ شہباز شریف نے کہا ان کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔