پاکستان اور بنگلادیش کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا۔ پاکستانی فاسٹ بالرز میر حمزہ اور خرم شہزاد نے بنگلادیشی ٹاپ آرڈر کو جلدی ہی پویلین کی راہ دکھا دی۔
لیکن 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلادیشی بلے بازوں نے فائٹ بیک کیا۔ وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس اور مہدی حسن نے ٹیم کو فالو آن سے بچایا۔
مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں پر ایک سوترانوے سے زائد رنزبنائے۔ لٹن داس 138 ، مہدی حسن 78 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ شادمان اسلام دس ، کپتان نجم الحسن چار ، مشفق الرحیم تین رنز بنا سکے۔ شکیب الحسن دو، ذاکر حسن اور مومن الحق ایک ایک رنز پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کے خرم شہزاد نے چھ ، میر حمزہ اور سلمان آغا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر مشکل کا شکار نظر آیا، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک عبداللہ شفیق تین اور خرم شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب کریز پر موجود، پاکستان کو بنگلا دیش کےخلاف اکیس رنز کی برتری حاصل۔