پنجاب حکومت کا 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکج لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جون کے بجٹ میں سکیم نظر آئے گی۔

ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی ہم اس سکیم کا اعلان کر دیں۔ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہے حکومت ہر صورت میں ریلیف فراہم کرے گی۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 300ارب روپے موجود ہیں

ہم اپنے ٹیکس کے نظام میں بہت بہتری لائے ہیں۔ شہبازشریف کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ٹیکس کا سلسلہ کچھ خاص بہتر نہیں تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کا  تھا کہ ہم اپنے صوبے کے ریونیو کو مزید بڑھائیں گے، جون میں پنجاب کا بہترین بجٹ نظر آئے گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے 4 سال میں پنجاب کا استحصال کیا گیا ان کی نااہلیوں کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔بانی پی ٹی آئی کہتے تھے خودکشی کرلوں گا قرضہ نہیں لوں گا، اتنے قرضے ہم نے70سال میں نہیں لیے جتنے انہوں نے اپنے ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں لئے ہیں۔ان کی نالائقیوں کا گند اب ہمیں صاف کرنا پڑ رہا ہے

Leave a Comment