رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں تقریباً 1 کروڑ زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد ہوئی۔ مملکت کے سرکاری خبررساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا مسجد نبوی ﷺ میں خیرمقدم کیا گیا۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 7 لاکھ 39 ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی، انتظامیہ نے ایک لاکھ 95 ہزار 800 زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ روزہ دارں میں 29 لاکھ 8 ہزار 530 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، 26 ہزار 910 معمر اور معذور افراد نے فراہم کی جانے والی خصوصی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا، رہنمائی کی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی ت ہزار 893
معلوم ہوا ہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بحال کی ذمہ دار جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کی آسانی اور راحت کے لیے پر سکون ماحول مہیا کرنے والے قالین بچھائے ہیں، ہر قالین کے کنارے پر لگی الیکٹرانک چپ اس کے مقام، صاف کرنے، خوشبو لگانے، اٹھانے اور منتقل کرنے کا وقت بتاتی ہے، ان قالینوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے اور انہیں خوشبو سے معطر بھی کیا جاتا ہے۔
اتھارٹی کے کارپٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی حصے، اس کی چھت اور باہر والے صحنوں میں مجموعی طور پر 25 ہزار سے زائد قالین بچھائے گئے ہیں، ان پر روزانہ پرفیوم کا چھڑکاؤ کرنے کے علاوہ جراثیم کش سپرے بھی کیا جاتا ہے، یہ قالین مضبوطی اور معیار میں اپنی مثال آپ ہیں، مسجد نبوی ﷺ کے یہ قالین اپنی موٹائی، پائیداری، گھنی ساخت، رنگ کے استحکام اور بار بار دھونے سے متاثر نہ ہونے والی خصوصیات میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔