پیپلزپارٹی کے ایم پی اے مخدوم سید عامر نوسرباز سے لٹ گیا

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) مخدوم سید عامر علی شاہ سے نوسرباز نے پروجیکٹ منظوری کے بدلے7 لاکھ روپے لوٹ لئے۔

پولیس حکام نے بتایا اوچ شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) مخدوم سید عامر علی شاہ سے فراڈ ہوا ہے۔ مقدمہ سید عامر شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نوسر باز نے خود کو پاکستان پیپلزپارٹی کا جنرل سیکرٹری ظاہر کر کے مخدوم عامر علی شاہ سے پروجیکٹ منظوری کے بدلے 7 لاکھ مانگے۔ مخدوم سید عامر علی شاہ نے مطلوبہ رقم ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔

Leave a Comment