قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز میں میت رکھنا بھول گئی۔ قومی ایئرلائن سے اسکردو پہنچنے والے لواحقین نے میت نہ پہنچنے پر ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔مرحوم بچے کے والد نے کہاکہ اس نے اپنے 6سال کے بیٹے کی میت اسکردو لانے کیلئے پی آئی اے کارگو بک کیا تھا، پرواز سے اسکردو ایئرپورٹ پہنچے تو بچے کی میت نہیں تھی۔ اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ (آج)ہفتہ صبح پہلی فلائٹ سے بچے کی میت اسکردو پہنچ جائے گی۔