پی ایس ایل کے فائنل کے دوران عماد وسیم کی ڈریسنگ روم سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا ٹائٹل جیت لیاہے لیکن ا س دوران عماد وسیم کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو لیک ہو گئی جس نے صارفین کو آگ بگولہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ڈریسنگ میں روم میں جب بڑی اسکرین پر دیکھایا گیا تو وہ سیگریٹ پی رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔واقعہ 17.4 اوورز میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا، کیمرہ مین نے بڑی سکرین پر عماد وسیم کو دیکھایا تو وہ سیگریٹ کا کش لے رہے تھے۔

عماد وسیم کو سلطانز کے خلاف فائنل میچ میں پلئیر آف دی ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں ںے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔قبل ازیں دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں کپتان شاداب خان نے گراؤنڈ میں عماد وسیم کے آنے پر بابراعظم کے نعرے لگانے پر دکھ کا اظہار کیا تھا جبکہ پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شائقین نے بابر کے نعرے لگاکر آل راؤنڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

Leave a Comment