پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید نئی مشکل میں پھنس گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ڈیوٹی جج کی جانب سے صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ مقدمے سے ڈسچارج کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کا کوئی بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچستان اور پولیس مقدمات کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، ایف آئی اے کا کوئی ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی ہمارا کوئی نمائندہ ہائیکورٹ پیش ہوا تھا۔

عدالت نے صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فریقین کو 23 جولائی کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Comment