چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں، جج کے ریمارکس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کے خلاف سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں ان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں، چوہدری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں ملزم فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے جنہوں نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ والدہ کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے فواد چوہدری لاہور میں موجود ہیں۔ جج طاہر عباس سِپرا نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ آپ فواد چوہدری سے چھوٹے ہیں یا بڑے؟وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمر میں چھوٹا ہوں لیکن وزن میں بڑا ہوں۔

Leave a Comment