چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی جہاں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین کی۔ واضح رہے کہ چئیرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ملاقات کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر دونوں کو پریکٹس سیشنز بھی کرے گی اور پھر 7 مئی کی صبح آئرلینڈ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، عثمان خان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، عباس آفریدی، ابرار احمد، حسن علی، سلمان علی آغا پر مشتمل ہوگا۔

Leave a Comment